فوری طور پر بند سڑکوں کو کھول دیا جائے، علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ابھی تک فرار ہیں: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ فوری طور پر بند سڑکوں کو کھول دیا جائے۔ کل سے سکول کھل جائیں گے اور موبائل فون سروس بحال ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی چاولوں نے عالمی منڈی میں دھوم مچادی، مانگ میں غیر معمولی اضافہ
میڈیا سے گفتگو
ڈی چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ابھی تک تو فرار ہیں۔ میں پولیس اور رینجرز کے جوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اسلام آباد کے شہریوں کو دو تین دن پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان
سیاسی صورتحال
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں مزید کتنی بار کرنی ہیں؟ ہم نے دو دفعہ ان کو کہا تھا کہ سنگجانی میں جلسہ کریں۔ ہماری بات ہوگئی تھی اور انہوں نے اس میں رضا مندی ظاہر کی تھی۔ لیکن انہوں نے دھمکیاں دے کر اور اربوں کا نقصان کرکے اپنی بات کا اثر دیکھا۔ انہوں نے میڈیا ہاؤسز پر حملے بھی کیے۔ ہم سی سی ٹی وی کیمرے ڈھونڈیں گے جہاں جہاں نقصان ہوا ہے۔
امید کا پیغام
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کل نیا دن اور نئی سوچ کے ساتھ طلوع ہوگا۔ افغانوں سے متعلق ایک اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کی تفصیلات دو تین روز میں سامنے لائیں گے۔