ڈی چوک سے فرار علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کی مانسہرہ میں پناہ، ہنگامی پریس کانفرنس کرینگے
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی پناہ
مانسہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی چوک میں احتجاج سے فرار ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور اور بشریٰ بی بی نے مانسہرہ پہنچ کر پناہ لے لی۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ: لڑکیوں سے زیادتی کرنے والے 20 ملزمان کو مجموعی طور پر 219 سال قید کی سزا
اہم شخصیات کی موجودگی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کے ساتھ عمر ایوب خان بھی موجود ہیں۔
ہنگامی پریس کانفرنس
علی امین خان گنڈا پور، بشریٰ بی بی اور عمر ایوب خان مانسہرہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے۔ پریس کانفرنس سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی رہائشگاہ پر انصاف سکرٹریٹ میں 11 بجے ہوگی.








