بدین؛گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 2افراد جاں بحق، 30 سے زائد مویشی ہلاک
بدین میں المناک حادثہ
بدین (ڈیلی پاکستان آن لائن) 3 گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرانے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 30 سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ادھیڑ عمر شخص کی تیسری شادی، ساتویں ہی دن سوئی ہوئی دلہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بدین کے علاقے کھورواہ میں مویشیوں اور مرغیوں سے بھری 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
جاں بحق افراد کا ذکر
جاں بحق ہونے والوں میں عارب اور اجو شامل ہیں۔ اس حادثے کے نتیجے میں 30 سے زائد بھیڑیں اور بکریاں بھی ہلاک ہوگئیں۔








