پی ٹی آئی کا احتجاج 9 مئی سے کم نہیں تھا، شرجیل میمن
وزیر اطلاعات سندھ کا اظہار خیال
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج 9 مئی سے کم نہیں تھا، اہم مواقع پر اس قسم کی کالز دینا اچھی روایت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شرح خواندگی کم ہونے کی بنیادی وجہ انگریزی ہے، طلباء کی بڑی تعداد دل برداشتہ ہو کر تعلیم ادھوری چھوڑ دیتی ہے، نصاب اردو زبان میں تبدیل کریں
پی ٹی آئی کے احتجاج پر تنقید
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پچھلے دو تین دن سے جو ہو رہا ہے وہ نہایت افسوسناک عمل ہے۔ بیلاروس کے صدر وفد سمیت پاکستان آئے، چین کا وفد بھی آیا، اہم موقعوں پر پی ٹی آئی کی جانب سے ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جامشورو: مسافر وین پہاڑی سے گر گئی، خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق
ماضی کے ریکارڈ توڑنے کا دعویٰ
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے افسوسناک اقدام نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ اہم وقت میں اس قسم کی کالز دینا اچھی روایت نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے احتجاج کو لیڈ کیا، خیبرپختونخوا صوبے کی پوری مشینری استعمال کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں اضافہ
تشدد اور ریاستی ذمہ داریاں
صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب پولیس کو یرغمال بنایا گیا، تشدد کیا گیا، رینجرز اور ایف سی کے جوانوں کو شہید کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا، وزیر داخلہ کہتے آ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ انہیں لاشیں ملیں۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی خواتین وارڈ کے انتہائی محفوظ سیل میں ہیں ، اڈیالہ جیل انتظامیہ
بشریٰ بی بی کا کردار
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے تھے میری بیگم صاحبہ غیر سیاسی ہیں، مگر پی ٹی آئی کی بیگم صاحبہ بہت ہی سیاسی نکلیں۔ بشریٰ بی بی ورکرز کے جذبات کو اُبھارتی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، پی ٹی آئی رہنما شہریار ریاض کے گھر پولیس کا چھاپہ
احتجاج اور قانونی حقوق
صوبائی وزیر نے کہا کہ جب پولیس نے ایکشن شروع کیا تو سب سے پہلے علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی بھاگے۔ احتجاج سب کا حق ہے، مگر یہ نہیں ہونا چاہیے کہ آپ ہتھیار اٹھائیں اور ریاست کو چیلنج کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے 214 ارب ڈالر کے جوہری منصوبوں کا اعلان کر دیا
چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت
صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں لانگ مارچ ہم نے بھی کیے، مگر ہمیں کسی پولیس والے کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: ناروے میں پارلیمانی الیکشن، پاکستان نژاد امیدواروں نے بھی میدان مار لیا
خیبرپختونخوا میں حکومتی کردار
انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی گورنر راج کا مشورہ نہیں دے گا، پی ٹی آئی اس قابل نہیں کہ ان کو حکومت کرنی چاہیے۔
احتساب عدالت میں سماعت
دوسری جانب احتساب عدالت میں شرجیل انعام میمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔








