وزیراعلیٰ پنجاب کا فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر عوام سے اظہار تشکر

وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام سے اظہار تشکر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر عوام سے اظہار تشکر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی جانب سے چینی درآمدات پر 245 فیصد تک ٹیرف عائد کیے جانےپر چین کا رد عمل
راستوں کی بحالی کا حکم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے بھر میں راستے کھولنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے مجرم کو پھانسی دے دی
اشیائے خوردونوش کی دستیابی
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب نے اشیائے خوردونوش کی فراہمی برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرے والد کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، قاسم خان
نرخوں کا کنٹرول
وزیراعلیٰ مریم نواز نے انتظامیہ کو اشیائے ضروریہ کے نرخ کنٹرول کرنے کا حکم دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انتشار پسندوں کی وجہ سے رکاوٹوں پر عوام کی تکالیف کا احساس ہے۔
عوام کی تکالیف پر افسوس
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوام کو پہنچنے والی تکالیف اور پریشانی پر بے حد افسوس ہے۔