اٹک؛ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سمیت 15ہزار نامعلوم کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
حضرو پولیس کا اقدام
اٹک(ڈیلی پاکستان آن لائن) حضرو پولیس نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کو ججز کی سکیورٹی کا معاملہ سنجیدگی سے لینا ہوگا،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا
مقدمے کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق مقدمے میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب نامزد ہیں۔ مقدمے میں 5 اراکین اسمبلی سمیت 15 ہزار نامعلوم کارکنان بھی شامل ہیں۔
قانونی دفعات
پولیس کے مطابق 22 فوجداری دفعات کے تحت درج مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے حملہ کرکے 78 اہلکاروں کو زخمی کیا۔