رائیڈ بُک کروا کر اسلحہ کے زور پر چھینی گئی گاڑی جامشورو ٹول پلازہ سے برآمد

گاڑی چھینے کے واقعے کی تفصیلات
کراچی (ویب ڈیسک) آن لائن ایپ کے ذریعے رائیڈ بک کروا کر اسلحہ کے زور پر چھینی گئی گاڑی جامشورو ٹول پلازہ سے برآمد کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہاں ہمارے رابطے اسٹبلشمنٹ کے ساتھ ہیں اور ۔۔‘ پی ٹی آئی کے بیرسٹرسیف کا بڑا انکشاف
واقعہ کی ابتداء
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر کی شب سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے علاقے احسن آباد سے اشکل جعفری نامی شہری سے نامعلوم مسلح ملزمان اسلحہ کے زور پر اس کی گاڑی رجسٹریشن نمبر بی سی ایچ 321 چھین کر فرار ہو گئے تھے جس پر شہری نے فوری طور پر متعلقہ پولیس کو اطلاع کردی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا خراب پڑوسیوں کے تعلقات بھارت کو افغان طالبان کی طرف دھکیل رہے ہیں؟
پولیس کی کارروائی
پولیس نے فوری گاڑی کی تلاش شروع کردی تھی اور گزشتہ روز سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے ٹریکر کمپنی کی مدد سے گاڑی جامشورو ٹول پلازہ سے برآمد کرکے شہری کے حوالے کردی۔
شہری کا بیان
شہری نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے آن لائن رائیڈ منگوا کر اس کی گاڑی چھین لی تھی، جسے پولیس نے گاڑی میں نصب ٹریکر کی مدد سے برآمد کیا۔