کوئی انقلاب اتنی جلدی نہیں بھاگا جتنی جلد کل بھاگا:عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تاریخ میں کوئی انقلاب اتنی جلدی نہیں بھاگا جتنی جلد کل بھاگا۔ 9 مئی ہو یا 24 نومبر ان کا احتجاج ناکام ہوا، پی ٹی آئی 5 بار احتجاج کی کال دے چکی اور ہر بار ناکام ہوئی۔

احتجاج میں عوام کی عدم شرکت

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں پنجاب سے عوام نہیں نکلے، بشریٰ بی بی گزشتہ رات احتجاج سے فرار ہوئیں۔ کل وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کارکنوں کی تنقید کا سامنا رہا۔ ان کے اپنے بچے باہر ہیں اور احتجاج میں لوگوں کے بچوں کو کھانا میسر نہ تھا۔ علی امین گنڈاپور کی گاڑی کو کل کارکنوں نے آگ لگائی، کہا جاتا رہا بشریٰ بی بی کا سیاست سے تعلق نہیں، وہ کل میاں کی رہائی کے لیے بضد تھیں۔

پنجاب پولیس کی گاڑیوں کو نقصان

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران پنجاب پولیس کی 22 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، احتجاج میں پکڑے گئے افغان شہریوں کا ریکارڈ جلد سامنے آجائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...