کینیڈا کا ویزا اپلائی کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

کینیڈا میں عارضی رہائشی درخواستوں کی فیس میں اضافہ

اوٹاوا (ویب ڈیسک) کینیڈین حکام نے عارضی رہائشی درخواستوں کی فیس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد صارفین کو نئی فیس ادا کرنا ہوگی۔

نئی فیس کا اطلاق

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق آئندہ ماہ یکم دسمبر سے کینیڈا مختلف عارضی رہائشی درخواستوں کے سلسلے میں کینیڈا آنے والوں کے لیے ہائیر اپلیکیشن اور پروسیسنگ فیس متعارف کرائے گا، اس کے تحت ملک میں آنے والے افراد یا اپنے قیام کو بڑھانے کے خواہشمند سیاح، طلبا اور کارکنان متاثر ہوں گے۔

ویزا فیس میں تبدیلی

ویزا فیس میں آنے والی تبدیلی سے عارضی رہائشی حیثیت کی بحالی کے خواہشمند افراد اور کینیڈا واپس جانے کی اجازت حاصل کرنے والوں افراد کو بھی زیادہ فیس ادا کرنا ہوگی۔

فیس کی تفصیلات

اس کے علاوہ امیگریشن، ریفیوجیز، اور سٹیزن شپ کینیڈا (آئی آر سی سی) نے ابھی تک نظر ثانی شدہ فیس کی رقم کا اعلان نہیں کیا ہے۔

درخواست دہندگان کے لیے مشورے

درخواست دہندگان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ان ویزا فیسوں میں بھی اضافے کے لیے تیاری رہیں اور اپنی درخواستیں جمع کرواتے وقت درست فیس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

آن لائن درخواست کی ادائیگی

کینیڈا کے لیے آن لائن درخواست جمع کرواتے وقت، ادائیگی فوری طور پر کی جاتی ہے، تاخیر سے بچنے کے لیے درخواست دہندگان کو تصدیق کرنی چاہیے کہ انھوں نے جمع کرانے سے پہلے درست فیس ادا کی ہے۔

ای میل کے ذریعے درخواست

ای میل کے ذریعے بھیجی گئی درخواستوں کے حوالے سے، درخواست بھیجے جانے کے وقت اور آئی آر سی سی کے موصول ہونے کے درمیان تاخیر ہو سکتی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...