کوکنگ آئل کی قیمت نے عوام کے ہوش اُڑا دیئے

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی (ویب ڈیسک) گھی اور کوکنگ آئل کی بڑھتی قیمت نے چھوٹے کاروباری طبقے اور عوام کو پریشان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طیارے سے آف لوڈ کیا گیا شخص ایئرپورٹ سے لاپتا، پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم
چھوٹے کاروباری افراد کی مشکلات
نجی ٹی وی "اے آر وائی نیوز" کے مطابق حالیہ دنوں میں کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے سے چھوٹے کاروباری افراد کے لیے کام کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ 400 روپے کلو ملنے والا تیل اب 510 اور 550 روپے تک مہنگا ہوگیا جس سے کاروباری اخراجات دگنے ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق کی افواہوں کے درمیان نئی تصاویر نے سب کو حیران کر دیا
دکانداروں کی تشویش
دکاندار کا کہنا ہے کہ کاروبار متاثر ہوگیا اب کوئی بچت نہیں رہی، جو گھی کا کاٹن ساڑھے 6 ہزار روپے کا ملتا تھا اب ساڑھے 8 ہزار روپے میں مل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایئرپورٹس کی بندش میں مزید 6 گھنٹے کی توسیع، پی اے اے کا نوٹم جاری
شہریوں کی مشکلات
خریداروں کا کہنا ہے کہ غریب آدمی کہاں سے اخراجات پورے کرے گا، کوئی بھی اشیاء دیکھ لیں سب مہنگی ہیں عوام کو کسی ایک چیز کا بھی ریلیف نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا بیجنگ میں مصروفیت سے بھرپور دن، دورے، اہم ملاقاتیں، ظہرانہ، تعلقات کے فروغ کیلئے جڑواں شہروں اور صوبوں کی تجویز، چینی سرمایہ کاری کیلئے بھرپور تعاون کی پیشکش
حکومت سے اپیل
شہری کا کہنا تھا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ عوام کے لیے تیل کی قیمتیں کم کی جائیں۔
قیمتوں میں اضافے کی وجوہات
کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنا اور مقامی سطح پر روپے کی قدر میں کمی قرار دی جارہی ہے۔