سیکیورٹی کلیئرنس ہونے تک کوئی افغان باشندہ اسلام آباد میں نہیں رہے گا

چیف کمشنر اسلام آباد کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کلیئرنس ہونے تک کوئی افغان باشندہ اسلام آباد میں نہیں رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سورۃ الناس پڑھنا شروع کی تو جن فوراً بولا کہ پڑھنا بند کرو، ثاقب ثمیر نے خوفناک واقعہ سنا دیا
کاروباری سرگرمیوں پر پابندیاں
انہوں نے کہا کہ کوئی کاروبار نہیں کر سکتا اگر حکومت کی رٹ نہ ہو۔ عدالت کا فیصلہ موجود ہے، اسلام آباد میں احتجاج کا طریقہ کار موجود ہے۔ پی ٹی آئی کو بتایا گیا تھا کہ سنگجانی پر احتجاج کرے۔ اس وقت اسلام آباد کے تمام روٹس کلیئر ہیں۔
پریس کانفرنس میں اہم اعلانات
آئی جی اسلام آباد ناصر رضوی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے کنٹینرز ہٹا دیئے گئے ہیں۔ سرچ آپریشن جاری رہے گا، جو غیر ملکی امن و امان کا مسئلہ پیدا کرے گا وہ پاکستان میں نہیں رہ پائے گا۔