سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں شرکت پر تنقید، شعیب ملک نے خاموشی توڑ دی
نئی قیمتیں
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1600 روپے کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 275900 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے کے اضافے سے 236540 روپے کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں طالبات کے ساتھ ناخوشگوار واقعات، ایف آئی اے کو الرٹ کردیا گیا
بین الاقوامی بلین مارکیٹ
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16 ڈالر کے اضافے سے 2647 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
چاندی کی قیمتوں کی صورتحال
سونے کی قیمتوں کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔