روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

ڈالر کی قیمت میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سینٹر بنائیں گے: وزیراعلیٰ مریم پنجاب
انٹربینک مارکیٹ کی صورتحال
ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 09 پیسے کی کمی سے 277 روپے 75 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ لیکن معیشت میں طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 12 پیسوں کے اضافے سے 277 روپے 96 پیسوں کی سطح پر بند ہوئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ کی صورتحال
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 07 پیسوں کے اضافے سے 278 روپے 96 پیسوں کی سطح پر بند ہوئی۔