موسم سرما کے آتے ہی چائے کی درآمد میں بڑا اضافہ
موسم سرما میں چائے کی درآمد میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) موسم سرما کے آتے ہی چائے کی درآمد میں 18.6 فیصد اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اقبال نے بابر اعظم کے کراچی کنگز سے علیحدہ ہونے کی وجہ بتا دی
چائے کی درآمد کے اعداد و شمار
ہم نیوز کے مطابق پاکستان ٹی امپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ ماہ ستمبر کے دوران ایک کروڑ کلو گرام سے زائد جبکہ ماہ اکتوبر کے دوران ایک کروڑ 10 لاکھ کلو گرام سے زائد چائے درآمد کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرز نے بھی بحریہ ٹاؤن میں پروجیکٹ لانچ کر دیا، 1 اور 2 بیڈ اپارٹمنٹس، اتنے سستے جو آپ کو پورے بحریہ میں نہیں ملیں گے.
نومبر کی درآمد کی صورتحال
لیکن رواں ماہ نومبر کے دوران اب تک ایک کروڑ 20 لاکھ کلوگرام چائے درآمد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درآمد شدہ 32 لاکھ ڈالر کی چائے میں ایک کروڑ 14 لاکھ کلو گرام کالی اور 7 لاکھ کلو گرام سبز چائے شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میئر کراچی نے گل پلازہ کے دکانداروں کو خوشخبری سنا دی
سماجی اثرات اور چائے کی اسمگلنگ
ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں 40 سے 50 فیصد تک کالی چائے کی پتی مختلف ذرائع سے سمگل ہو کر بھی آ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر غصہ آئے تو میں 16 سالہ لڑکی سے شادی کروں گا : حافظ حمد اللہ
چائے کی درآمد کے ممالک
چائے کی درآمد سے متعلق ممالک کے نام بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن ممالک سے پاکستان چائے درآمد کر رہا ہے ان میں کینیا، بنگلہ دیش، چین، ویتنام سمیت 13 ممالک شامل ہیں۔
افغانستان سے اسمگلنگ کا اثر
ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان سے چائے کی پتی کی اسمگلنگ سے بھی قومی خزانہ کو مالی نقصان پہنچتا ہے۔








