بھارتی خاتون پائلٹ نے بوائے فرینڈ سے جھگڑے کی وجہ سے خود کشی کر لی

ممبئی میں پائلٹ کی مبینہ خودکشی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں ایئر انڈیا کی 25 سالہ خاتون پائلٹ سریشٹی تلی نے مبینہ طور پر اپنے فلیٹ میں خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں خاتون کے بوائے فرینڈ کو خودکشی پر اُکسانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ میں زہریلی شراپ پینے سے 6 افراد ہلاک
واقعے کی تفصیلات
پولیس نے بتایا کہ سریشٹی کی لاش ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع ان کے فلیٹ سے برآمد کی گئی۔ ان کے بوائے فرینڈ، 27 سالہ آدتیہ پانڈے کو گرفتار کر کے 29 نومبر تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی
خاندان کی شکایت
پولیس کے مطابق سریشٹی کے انکل نے اپنی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ آدتیہ پانڈے اکثر ان کے ساتھ بدسلوکی اور جھگڑا کرتا تھا، جس کے باعث سریشٹی نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
تحقیقات کا عمل
پولیس نے مزید کہا کہ واقعے کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔