حکومت کامظاہرین پر حملہ آئین اور جمہوریت پر حملہ ہے، امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان
حافظ نعیم الرحمان کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کا مظاہرین پر حملہ اور طاقت کا اندھا دھند استعمال آئین اور جمہوری اقدار پر حملہ ہے۔
سیاسی کارکنان کی اہمیت
’ ایکس ‘ پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سیاسی کارکنان قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں، چاپلوس حکومت اپنی بقا کے لیے ملک میں جمہوریت کی قبر کھود کر آمرانہ روش کو مضبوط کر رہی ہے، یہ درحقیقت ریاست کو کمزور کر رہی ہے۔
آنے والے دنوں کی حقیقت
انھوں نے کہا کہ ظلم کرنے والے بھول رہے ہیں کہ کل انھیں بھی اس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
جمہوری حقوق کی حفاظت
امیر جماعت نے کہا کہ ملک کے آئین اور جمہوری اقدار کے مطابق پرامن احتجاج ہر سیاسی پارٹی اور شہری کا حق ہے، حکومت کو کسی صورت یہ اختیار حاصل نہیں کہ مظاہرین پر چڑھ دوڑے۔
چند تبدیلیاں
انھوں نے کہا کہ کراچی میئر سے لے کر عام انتخابات تک فارم 47 کی پیداوار نمائندوں کو مسلط کیا گیا اور عوام کے جمہوری حقوق پر ڈاکا مارا گیا۔