تحریک انصاف والے نہیں چاہتے کہ عمران خان جیل سے رہا ہوں، ایمل ولی خان

چارسدہ کی صورتحال
چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والے نہیں چاہتے کہ عمران خان جیل سے باہر آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں سرکاری بس سروسز کا کرایہ دوبارہ 50 روپے مقرر، نوٹیفیکیشن جاری
پریس کانفرنس کی تفصیلات
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور ریاست کو ریاست سے لڑا رہا ہے، کیا وزیراعلیٰ علی کو پاراچنار کی صورتحال نظر نہیں آ رہی ہے؟ تحریک انصاف والے کارکنوں کو اقتدار کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی قیادت نے ہمیشہ کارکنوں کو مشکل وقت میں بے یارو مددگار چھوڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملیبرن کنسرٹ پلانر نے بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کی پول کھول دی، تنازعہ شدت اختیار کرگیا
انسانی زندگی کا مسئلہ
انہوں نے کہا کہ کرسی کے لالچ میں انسانوں کی زندگی کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے، رہنما ورکرز کو گرم میدان میں چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں، کسی ایم این اے، ایم پی اے کو ڈنڈے نہیں پڑے، ورکرز نے مار کھائی۔
قانون کے ہاتھ میں لینا
ان کا کہنا تھا کہ جب آپ قانون ہاتھ میں لیتے ہیں تو کارروائی تو ہوگی، گورنر راج اس صوبے کے مسئلے کا حل نہیں، اسلام آباد کا احتجاج بانی پی ٹی آئی کو پھنسانے کیلئے تھا۔