آئندہ 24 گھنٹوں کےد وران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خلا میں بیماری کی صورت میں علاج کا طریقہ کیا ہے؟ کیا وہاں کوئی طبیب موجود ہے؟
اسلام آباد اور گردونواح
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم صبح کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور موٹروے ٹول پلازا کا سٹاف کبین چھوڑ کر دفتر چلا گیا
خیبرپختونخوا کا موسم
ادھر خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شام/رات میں جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ٹی وی اداکار راشد محمود کی محتسب پنجاب سے ملاقات،خصوصی پیغام بھی ریکارڈ کروایا
پنجاب میں موسم کی صورتحال
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، جہلم، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، جھنگ، فیصل آباد، سرگودھا، بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، خانیوال، رحیم یار خان اور گردونواح میں سموگ/ دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈنگ کے دوران بابر اعظم کے عمل نے سب کے دل جیت لئے
سندھ کی صورتحال
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں کشمور، سکھر، جیکب آباد، ٹنڈو جام اور گردونواح میں سموگ/ دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے اہم معاملے پر روس سے مدد مانگ لی
بلوچستان میں موسم
ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان
ادھر کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔