راولپنڈی کے تمام نجی تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے
راولپنڈی کے نجی تعلیمی ادارے کل سے کھلیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے تمام نجی تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے۔ جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں صدر شمالی پنجاب آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ابرار احمد خان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے تمام نجی تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر صحافی سہیل وڑائچ کی عمران خان سے جیل میں “خفیہ ملاقات” ، بانی پی ٹی آئی کا موقف اور احتجاج کی کہانی شیئرکردی
اسلام آباد میں زندگی کی بحالی
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہوگئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں تمام تعلیمی ادارے کل کھل جائیں گے۔ انتظامیہ کے مطابق شہر بھر کی تمام شاہراہوں پر موجود رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں، شہر بھر میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہیں۔
شہری زندگی کی بحالی
شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا، شہری بغیر کسی رکاوٹ شہر میں آمد و رفت جاری رکھ سکتے ہیں۔