بیرسٹر امجد ملک کی صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سے ملاقات ،میڈیا کے طالبعلموں کیلیے اہم اعلان کر دیا

ملاقات کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وائس چئیرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سے ملاقات کی۔ او پی سی پنجاب نے میڈیا کے طالب علموں کے لیے انٹرن شپ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی قیادت کو بالغ نظری کے ساتھ قومی ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کرنا چاہیے: لیاقت بلوچ
میڈیا کا کردار
اس موقع پر وائس چیئر پرسن بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ صحیح معلومات کی ترسیل میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے میں میڈیا ایک پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی بے گناہ کے خلاف کارروائی ہوگی اور نہ ہی مدرسوں کو بند کیا جائے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی کی علامہ اویس شاہ نورانی کو یقین دہانی
جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
اوورسیز پاکستانیوں کی املاک کو محفوظ بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔ حکومت پنجاب اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ معاشرے کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پراپرٹی کا خیال رکھے۔ لاہور پریس کلب ایشیاء کا سب سے بڑا پریس کلب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راوی، چناب اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، ڈیڑھ لاکھ افراد منتقل
صدر لاہور پریس کلب کا مؤقف
صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جائیداد کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اجاگر کرنے میں میڈیا کمیونٹی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
شرکت کرنے والے افراد
اس موقع پر سیکریٹری لاہور پریس کلب زاہد ملک بھی موجود تھے۔