خیبرپختونخوا حکومت ملک کے لیے خطرہ بن گئی ہے، احسن اقبال

خیبرپختونخوا کی موجودہ صورتحال

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت ملک کیلئے خطرہ بن گئی ہے۔ قیادت کو صوبے میں گورنر راج کے بارے میں ضرور سوچنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: آپ اپنی نسلوں کیلئے کیا کرکے جارہے ہیں؛ جسٹس نعیم اختر کے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس میں ریمارکس، صوبوں سے متعلق اقدامات رپورٹ طلب

امن و امان کی صورتحال

ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کرم اور پارا چنار میں اس وقت بدترین صورت حال ہے۔ کئی اضلاع میں لوگ شام کے بعد اپنے علاقوں میں گھروں سے باہر بھی نہیں نکل سکتے اور صوبے کی کابینہ کے ایجنڈے میں یہ معاملہ کہیں نظر نہیں آتا۔

حکومت کی ترجیحات

احسن اقبال نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت امن و امان کے قیام کے بجائے کئی مہینوں یا ہفتوں سے اسلام آباد پر چڑھائی کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔ اس صورت حال میں میری رائے ہے کہ ہماری قیادت کو صوبے کے عوام کو تحفظ دینے کے اقدامات اور گورنر راج کے بارے میں ضرور سوچنا چاہیے۔

Categories: سیاست

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...