پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تاریخ رقم، 100انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا
تاریخی لمحہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے۔ 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔
مارکیٹ میں تیزی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 790 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا، جس کے باعث 100 انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح کو عبور کیا۔ موجودہ وقت میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 59 پوائنٹس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔