گیڈروں میں بھاگنے والی خصوصیت ہوتی ہے لیڈروں میں نہیں، لیڈر تھے تو آگے آ کر گولی کھاتے،طلال چودھری

طلال چودھری کا بیان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چودھری نے کہاہے کہ لاشوں کو پروپیگنڈا کرنے والے اپنی بزدلی چھپا رہے ہیں۔ بشریٰ بی بی نے کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک واپس نہیں جائینگے۔ بشریٰ بی بی ایسے فرار ہوئیں کسی کو پتہ بھی نہ چلا۔ آپ کتنے بزدل ہیں کہ کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگ نکلے۔ آپ لیڈر تھے تو آگے آکر گولی کھاتے۔ گیڈروں میں بھاگنے والی خصوصیت ہوتی ہے لیڈروں میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لیڈرز کی تاریخ ہے یہ کئی بار فرار ہوئے ہیں۔ اسلام آباد کا امن تہہ و بالا کرنے کی کوشش کی گئی، لیڈرز اپنی بلٹ پروف گاڑیوں سے نہیں نکلے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیا میں مسجد کے سروے کے دوران چار افراد ہلاک: مسلمانوں کو یکطرفہ نشانہ بنایا گیا، ہم میں پولیس کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں

امن و امان کی صورتحال

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہاکہ لاشیں گری ہیں لیکن رینجرز اور پولیس والوں کی، رینجرز اور پولیس اہلکار فرض کی ادائیگی کرتے شہید ہوئے۔ ریاست اور سکیورٹی اداروں نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا۔ جن لوگوں نے قانون توڑا ان کو گرفتار کیا گیا، آپ نے ہتھیار اٹھائے ہوئے تھے، آپ کے پاس آنسو گیس کے شیلز اور مسلح لوگ تھے۔ یہ تربیت یافتہ فورس کے علاوہ کوئی نہیں کر سکتا۔ افغان شہری نہ جانے پاکستان میں کیا کرنے آئے ہیں۔ ویڈیوز میں افغان شہری شیلنگ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

سیاسی بیان بازی

ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی مسلح لوگوں کو ریاست کے خلاف اکسانے کی ترغیب دیتی رہیں۔ اپنی بزدلی چھپانے کے لیے لاشوں، گولیوں کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور تو ایسے آئے تھے جیسے بڑے فاتح ہیں۔ علی امین گنڈاپور ایسے تقاریر کر رہے تھے جیسے بڑا انقلاب آ گیا ہے۔ آپ سے ہمیشہ نرم رویہ اختیار کیا گیا، آپ نے عوام کی خدمت کے لیے ووٹ لیا ہے، امید ہے آپ کا بخار آخری کال سے اتر گیا ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...