سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، گورنر سندھ نے عمران خان سے اہم درخواست کردی

گورنر سندھ کی عمران خان سے درخواست
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم ہونے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے درخواست کردی۔
یہ بھی پڑھیں: اگر بھارت حملہ کرے تو سکھ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہوں گے: گرپتونت سنگھ
سٹاک مارکیٹ کا دورہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس کی ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سٹاک ایکس چینج کا دورہ کیا اور منیجنگ ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ یہ خوشی کا دن ہے، ہمیں اسے منانا ہے، ایسی مایوس کن باتیں نہ کریں۔ میرے لیے ساری سیاسی جماعتیں برابر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سموآ کا دورہ، برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو روایتی نشہ آور قہوہ پلادیا گیا
معاشی استحکام کی ضرورت
ان کا کہنا تھا کہ معیشت پر سب کو ایک ہونا ہے، تمام سیاسی جماعتیں پاکستان سٹاک ایکس چینج آکر مبارکباد دیں۔
عمران خان کی مبارکباد کی درخواست
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بہت سے احکامات عمران خان صاحب جیل سے دیتے ہیں، آج میری درخواست پر جیل سے ہی سہی 100 انڈیکس کے لاکھ ہونے پر مبارکباد کا پیغام دے دیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عمران خان صاحب کی طرف سے مبارکباد آنا مارکیٹ کو مستحکم کرے گا اور یہ سب پر فرض ہے کہ سب سیاسی جماعتوں کو آج مبارکباد دینی چاہئے۔ دنیا کو یہ پیغام دینا چاہئے کہ معاشی طور پر ہم سب ایک ہیں۔