اسرائیلی ربی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان استنبول سے پکڑے گئے

ترکیہ کی کارروائی
انقرہ (ویب ڈیسک) ترکیہ نے متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی مولدووان ربی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو استنبول کے بین الا قوامی ہوائی اڈے سے نکلتے ہی گرفتارکر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی حمایت کرنے پر بھارت میں 3ملکوں کیخلاف ’’بائیکاٹ مہم‘‘ شروع ہو گئی
گرفتاری کی تفصیلات
آج نیوز نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ترک سیکورٹی فورسز نے متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی مذہبی پیشوا کے قتل میں ملوث 3 ازبک ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ استنبول کے ہوائی اڈے سے باہر نکل رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: گجرات: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 2 افراد قتل
تحقیقات جاری
ترکی کے حریت اور صباح اخبارات نے رپورٹ کیا کہ استنبول پولیس اور قومی انٹیلی جنس تنظیم دونوں نے ان افراد کو حراست میں لے لیا ہے، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں کہ ملزمان کس فلائٹ پر پہنچے اور انہیں ہوائی اڈے سے باہر جانے کی اجازت کب دی گئی۔
معاونت اور شکرگزاری
ترکیہ نے گرفتار 3 ازبک مشتبہ افراد کو فوری طور پر متحدہ عرب امارات کے حوالے کر دیا گیا، یو اے ای کی حکومت نے اسرائیلی روحانی پیشوا کے قاتلوں کی گرفتاری پر ترکیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔