تُجھ سے ملے بغیر نومبر گذر گیا۔۔۔
اداسی کا سفر
یہ سال بھی اداس رہا روٹھ کر گیا
تُجھ سے ملے بغیر نومبر گذر گیا
یہ بھی پڑھیں: بگ باس میں پراسرار اموات، کیا شو آسیب زدہ ہے؟
عمر کی تیز رفتار
عُمرِ رَواں خِزاں کی ہوا سے بھی تیز تھی
ہر لمحہ برگِ زرد کی صورت بکھر گیا
یہ بھی پڑھیں: بنوں پولیس نے فتنہ الخوارج کے 2 حملے ناکام بنا دیئے، 1 دہشتگرد ہلاک، کئی زخمی
تنہائی کی شدت
کب سے گِھرا ہوا ہوں بگولوں کے درمیاں
صحرا بھی میرے گھر کے در و بام پر گیا
یہ بھی پڑھیں: دریائے سوات میں ڈوبنے والی متاثرہ فیملی کا تعلق ڈسکہ سیالکوٹ سے ہے
دل کی حالت
دل میں چٹختے چٹختے وہموں کے بوجھ سے
وہ خوف تھا کہ رات میں سوتے میں ڈر گیا
یہ بھی پڑھیں: کوئی رانا ضد پر اَڑ جائے تو رانی بھی اسے منا نہیں سکتی، میری کیا حیثیت ہے، دل پر پتھر رکھتے ہوئے کہا”قبول ہے۔ قبول ہے۔ قبول ہے“
اہم باتیں
جو بات معتبر تھی وہ سر سے گزر گئی
جو حرف سرسری تھا وہ دل میں اُتر گیا
یہ بھی پڑھیں: نوید قمر پارلیمنٹرینز فار گلوبل ایکشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے
محبت اور آنسو
ہم عکسِ خونِ دل ہی لٹاتے پھرے مگر
وہ شخص آنسوؤں کی دھنک میں نکھر گیا
زندگی کی حقیقت
محسن یہ رنگ رُوپ یہ رونق بجا مگر
میں زندہ کیا رہوں کہ مرا جی تو بھر گیا...!!!
کلام :محسن نقوی








