پی ٹی آئی کے ابابیلوں کی تلخ پسپائی۔۔۔تحریکوں کو جھٹکے لگتے رہتے ہیں

جوانوں کی جرأت اور بے باکی

تحریر: امتیاز عالم
اسلام آباد پہ تحریک انصاف کے نوجوان ابابیلوں نے جرأت مندانہ عوامی یلغار تو کی لیکن پردہ غیب سے مدد آئی اور نہ محترمہ بشریٰ بی بی کے موکل کسی کام آئے۔ جبرئیت اور ریاستی و ابلاغی یلغار کے باوجود 24 سے26 نومبر  کو پی ٹی آئی کے نوجوانوں کا بے مثال یودھ پاکستان کی عوامی مزاحمت کی تاریخ میں ایک رزمیاتی مزاحمتی المیہ کے طور پہ یاد رکھا جائے گا، جب پی ٹی آئی کی غیر مؤثر اور گڈمڈ سوچ کی قیادت اپنی ہی بھڑکائی ہوئی آگ سے ڈر کر اپنے نڈر کارکنوں کو بیچ میدان میں چھوڑ کر فرار ہوگئی۔ سچ تو یہ ہے کہ علی امین گنڈا پور کو ادراک تھا کہ ریڈ زون کی جانب آگے بڑھنے کے کیا سنگین مضمرات تھے، لیکن وہ نہ صرف مشتعل نوجوانوں کے غول کے یرغمال بن گئے بلکہ بشریٰ بی بی کی ضد کے آگے بے بس ہوکے رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ ،9999 وکلاووٹ ڈالیں گے

منظم واپسی کی عدم موجودگی

کوئی سٹیریٹیجی تھی نہ تدبیری ہوشیاری، بس ایک غصیلہ مجمع ریاستی اقتدار کو ڈھانے پہ بضد نظر آیا۔ منظم واپسی کی جو دانشمندانہ تجویز ڈی چوک کی بجائے سنگجانی کے متبادل مقام پہ دھرنا منتقل کرنے کے حوالے سے سامنے آئی وہ قیادت کے ذہنی انتشار کی نذر ہوگئی۔ اگر مجمع سنگجانی منتقل ہوجاتا تو پی ٹی آئی وہاں کئی روز یا ہفتوں دھرنا دے کر بیٹھ سکتی تھی اور عمران خان اور دیگر سیاسی اسیران کی رہائی کا مطالبہ شاید منوا سکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ہنی سنگھ نے پاکستانی گلوکار کو کریڈٹ دیکر سرائیکی گانا گایا

بیان کردہ حالات کی سنگینی

قرائین سے یوں لگتا ہے کہ ڈراپ سین تب ہوا جب انتظامیہ نے پختون خوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کو بمعہ انکے جنات کے محفوظ راہ فرار فراہم کی۔ وہ کارکنوں کو بے رحم حالات کے رحم و کرم پہ چھوڑ کر چلتے بنے۔ پھر رات کے اندھیرے میں نہتے کارکنوں کی خود کشانہ اور غیر منظم مزاحمت مسلح جارحیت کے سامنے بے بس ہوکر بکھر گئی۔ عمران خان کی "کرو یا مرو" کی فائنل کال پہ پختون خوا کے نوجوان تو سربکف ہوکر محاذ جنگ میں اُترے، لیکن پارٹی اور بے پیندے کی قیادت اس معرکے کے لیے تیار تھی نہ میدان میں سینہ تان کر کھڑی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی مریم نواز ڈپلومیسی فورم 2025کے تحت بین الاقوامی کانفرنس میں مرکز نگاہ بن گئیں

عمران خان کی قیادت کی تنقید

اب جتنی بھی تاویلیں دی جائیں ایک کامیاب اور زور دار مظاہرہ خود پی ٹی آئی کی قیادت کی منتشر الذہنی کا شکار ہوگیا۔ ریاستی اقتدار پہ قبضہ نعرے بازی اور کارکنوں کے پرزور احتجاج کے زور پہ نہ کیا جاسکتا تھا اور نہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اس وقت کوئی مذاکرات کہیں بھی نہیں ہو رہے، بیرسٹر گوہرعلی خان

9 مئی کے مظاہروں کی ناکامی

9 مئی کے فوج مخالف مظاہروں کی غلط فہمی اور کمزوری کی طرح دارالحکومت پہ قبضہ کی غیر اعلانیہ غیر منظم کوشش بھی گمراہ کن گمان پہ مبنی تھی۔ آپ آئے روز دارالحکومت پر حملہ آور نہیں ہوسکتے، البتہ اپنے کارکنوں اور نوجوانوں کو تھکا تھکا کے نڈھال اور مایوس ضرور کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی سیاسی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی بے چینی کا سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے نقشہ کھینچ دیا

یوتھ میں بغاوت کے جذبات

یہ بات اب طے ہوگئی ہے کہ ریاست نے جو تلخ سبق انہیں سکھا یا ہے اس سے ان میں تلخی اور بغاوت کے جذبات بڑھیں گے اور دوسری طرف پی ٹی آئی کی جیل سے باہر قیادت انکے جارحانہ احتساب کے ہاتھوں غیر مؤثر ہوکے رہ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ نے بھارت کے تین رافیل سمیت پانچ طیارے گرانے کے ثبوت پیش کر دیئے، رافیل پائلٹ کی گفتگو بھی سنوا دی

مستقبل کی راہیں

بطور ایک ترقی پسند جمہوریت پسند کے میں انتظامیہ کی بڑھک بازی اور لمبی پسپائی کے بعد اندھا دھند بربریت پہ بہت حیران ہوں۔

نئی نظریاتی سمت کی طلب

پی ٹی آئی کے نوجوانوں میں جوش و جذبہ بے انتہا ہے، ان کی سیاسی تعلیم اور تنظیم کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد تک مارچ کامیاب رہا۔ حالیہ دھچکہ عارضی ہے۔ پارٹی کو منظم کریں اور عوام کی آئینی بالا دستی  اور عوام دوست قوانین کی عملداری کے لیے جدوجہد جاری رکھیں۔

نوٹ: ادارے کا لکھاری کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں

Categories: بلاگ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...