پاکستان میں 47 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں
نومبر میں بارشوں کا کم ہونا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں سال نومبر کے دوران ملک بھر میں 47 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ کو 2 درجوں میں تقسیم کرنے کی تجویز مسترد
درجہ حرارت میں اضافہ
محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر میں دن اور رات کے دوران درجہ حرارت بھی دو، دو ڈگری زیادہ رہا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی خاتون رہنما صائمہ خالد نے سینیٹ ضمنی انتخاب کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا
آنے والے موسمی حالات
آنے والے دنوں میں ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان کے بالائی علاقوں کا رخ کرے گا جس کے باعث بلوچستان میں بارش اور گلگت بلتستان میں برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں کینال روڈ بند کرنے والے نوجوان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ، ویڈیو سامنے آگئی
اسموگ کی صورتحال
رواں سال نومبر میں لاہور سمیت پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں اسموگ کا راج رہا جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض علاقے بھی اسموگ کی زد میں آئے۔ معمول سے کم بارشیں ہونے کے سبب اسموگ میں خاطر خواہ کمی نہیں آسکی۔
حکومتی اقدامات
پنجاب حکومت کی جانب سے مصنوعی بارش برسانے کا تجربہ بھی نہیں کیا گیا۔








