مغربی ہوائیں ملک میں داخل ، کن کن علاقوں میں بارش کا امکان ہے؟ جانیے.

مغربی ہواوں کا داخلہ
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مغربی ہواوں کا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جادوئی سمارٹ فون جو آپ کے اشاروں پر کام کرتا ہے
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، زیارت، لورالائی، گوادر، کیچ، پنجگور، آواران، قلات، خضدار اور لسبیلہ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش و پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
سردی کی شدت
کوئٹہ اور گردونواح میں سردی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ میں کم سے کم 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔