نیب نے بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا

نیب کا بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری
گرفتاری کے وارنٹ جاری
جیو نیوز کے مطابق نیب راولپنڈی کی ٹیم کو خیبر پختونخوا بھجوادیا گیا ہے۔ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر گرفتار کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمرایوب کے دادا نے ویگو ڈالے کو متعارف کروایا، حنیف عباسی
پچھلی کوششیں اور موجودہ اقدامات
نیب ٹیم 3 روز قبل بھی خیبر پختونخوا میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی کوشش کرتی رہی، آج دوبارہ سے نیب کی ٹیم گرفتاری کیلئے تشکیل دی گئی۔
پولیس کی مدد
نیب خیبر پختونخوا کو بھی ٹیم سے مکمل تعاون کی ہدایت جاری کی گئی ہے، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیلئے نیب خیبر پختونخوا پولیس کی بھی مدد لے گی۔