چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکرٹری جنرل کی تبدیلی کی خبریں درست نہیں ، شیخ وقاص اکرم کی وضاحت

اسلام آباد میں پی ٹی آئی میں اختلافات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت احتجاج کیلئے پہنچنے اور پھر وہاں سے فرار ہونے کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اندرونی سطح پر اختلافات شروع ہو گئے ہیں جس کے پیش نظر سلمان اکرم راجہ اور صاحبزادہ حامد رضا کا استعفیٰ سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی مقدمات کو اب تک سماعت کے لیے کیوں مقرر نہیں کیا جا سکا؟ وجہ سامنے آ گئی

اسد قیصر کی وضاحت

تاہم اسد قیصر نے پارٹی چیئرمین بنائے جانے کی تردید کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں اور پارٹی نے ایسا کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

شیخ وقاص اکرم کا بیان

ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکرٹری جنرل کی تبدیلی کی خبریں غلط ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی چیئرمین اور سیکرٹری جنرل کو نہیں ہٹایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان ایسے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں اور اس پر یقین نہ کرنے کی ہدایت کی۔ یہ سب کچھ موجودہ پارٹی قیادت کو نیچا دکھانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...