پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اجلاس کی تفصیلات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق مشاورت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: تربت میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی، پولیس
حکومت پر الزام
بیرسٹر گوہر نے تمام معاملے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا جبکہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ڈی چوک جانے کا فیصلہ سیاسی کمیٹی کا نہیں تھا۔ اراکین نے سوال کیا کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ نے احتجاج کو لیڈ کیوں نہ کیا؟
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد میں نایاب تیندوا شہری کی فائرنگ سے ہلاک، مقدمہ درج
سیاسی کمیٹی کے فیصلے
کورکمیٹی اجلاس کو سیاسی کمیٹی کے فیصلے اور حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں ایک سینئر رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سنگجانی میں احتجاج اور دھرنا دینے کی ہدایت کی، اور یہ واضح کیا کہ سنگجانی جانے سے قافلے نہیں ٹوٹیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں لین دین کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا
برہمی کا اظہار
کور کمیٹی ارکان کی جانب سے کہا گیا کہ بانی تحریک انصاف کی ہدایات کو نظرانداز کیا گیا اور سیاسی کمیٹی کے فیصلے نہ ماننے پر کور کمیٹی اراکین نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگلے مالی سال میں ایک ہزار ارب کے ترقیاتی پروگرام میں بلوچستان کا حصہ 250 ارب ہوگا، وزیراعظم
بشریٰ بی بی کا انکار
اجلاس میں پارٹی کے ایک رہنما نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے سنگجانی میں دھرنا دینے سے انکار کیا، اور واضح کیا کہ بانی نے انہیں ڈی چوک میں دھرنا دینے کا کہا۔
ناکامیوں کی رپورٹ
اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق ناکامیوں کی تفصیلات بانی پی ٹی آئی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔








