تاریخی کہانیوں کے اوراق الٹتے ہوئے ہم فرعون کے مقبرے کے مرکزی دروازے پر جا پہنچے، دھوپ سے یکدم اندھیرے میں آنے کی وجہ سے کچھ نظر نہ آیا.

مصنف کی تفصیلات
مصنف: محمد سعید جاوید
قسط: 75
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی والوں کو شروع میں ہی کہہ دیا تھا کہ کسی کے جال میں نہ آئیں، حافظ نعیم الرحمان
مقبرے کی پہلی نظر
پھر بیان کی گئی ان ہی تاریخی کہانیوں کے اوراق الٹتے ہوئے ہم اس فرعون کے مقبرے کے مرکزی دروازے پر جا پہنچے۔ ابھی اتنے سیاح وہاں نہیں پہنچے تھے اس لئے قطار بھی زیادہ لمبی نہیں تھی اور ہم جلدی ہی اس کے اندر داخل ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: میو ہسپتال میں نرسنگ افسران پر کرپشن الزامات، محکمہ صحت کی تحقیقات شروع
داخل ہونے کا تجربہ
شروع میں تو دھوپ سے یکدم اندھیرے میں آنے کی وجہ سے کچھ بھی نظر نہ آیا لیکن آہستہ آہستہ اندر کا ماحول صاف نظر آنے لگا۔ راہداری میں جگہ جگہ برقی قمقمے بھی لگے ہوئے تھے اس لئے وہاں مناسب روشنی کا انتظام تھا۔ ایگزاسٹ فین کی وجہ سے تازہ ہوا کی آمد و رفت بھی جا رہی تھی اور کم از کم شروع میں تو کسی قسم کی گھٹن کا احساس نہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف سی آئی ٹی میں معیار تعلیم تنزلی کا شکار، طلبہ کا مستقل خطرے میں
تنگ راہوں کا سفر
یہاں سے ایک تنگ وتاریک سا راستہ نیچے کی طرف اترتا ہے اور پھر چوبی سیڑھیوں پر چلتے ہوئے ہم بھی نشیب میں اترتے ہی چلے گئے۔ دھیمی سی روشنی میں مقبرے میں متعین ملازم ٹارچ ہلا ہلا کر ہمیں آگے جانے کا راستہ دکھا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: باپ نے خواجہ سراؤں سے دوستی پر نوجوان بیٹے کو بہیمانہ تشدد کرکے قتل کردیا
عمارت کی ساخت
سیڑھیاں ختم ہوئیں تو نسبتاً ایک کشادہ راہداری نظر آئی، ابھی اس میں کچھ ہی دور سفر کیا تھا تو ایک دفعہ پھر سیڑھیاں آگئیں اور اندر ہی اندر آگے بڑھتی گئیں۔ پھر ایک اور راہداری آگئی۔ غرض یہ کہ وہاں سیڑھیوں اور راہداریوں کا ایک وسیع و عریض جال بچھا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بطور خاتون محترمہ فاطمہ جناح کو رول ماڈل سمجھتی ہوں: وزیراعلیٰ مریم نواز
ایک بڑا ہال
ہم ایک بڑے ہال میں داخل ہوگئے جو چار بڑے ستونوں پر کھڑا تھا اس کے ساتھ ہی بغل میں ایک اور چار ستونوں والا ہال تھا جس کا دروازہ ایک اور کمرے میں کھلتا تھا۔ یہ ساری تعمیرات ماضی کے سیلابی پانیوں اور نمی کی وجہ سے بُری طرح برباد ہوچکی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 میچ؛پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
آرٹ اور تحریریں
دیواروں پر ابھرے اور کھدے ہوئے نقش و نگار اور تحریریں موجود تھیں جن کی تھوڑی بہت مرمت کر دی گئی تھی، تاہم ابھی تک وہاں سیلن اور گھٹن کا احساس ہو رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 5 روپے 2 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
نقش و نگار کا خزانہ
مقبرے کے اندر سے نکلنے والے زیورات اور نوادرات تو نہ جانے کہاں کے کہاں پہنچ گئے ہوں گے، کچھ تو چوروں نے ہی نقب زنی کرکے لوٹ لئے تھے اور کچھ رومن اور یونانی حکمرانوں کے تاج و تخت کی زینت بنے۔
یہ بھی پڑھیں: قائد اعظمؒ نے مسلمانان ہند کو نظریہ، شعور اور خودمختار ریاست دی: محسن نقوی
ماضی کا کھویا ہوا خزانہ
اب تو وہاں ہر طرف سوائے سنگلاخی ستونوں اور مسمار چٹانوں والے کمروں کے اور کچھ نظر نہ آتا تھا۔ وہاں لکھی گئی تاریخ کے مطابق یہاں اس کے بیٹوں کے مقابر کے علاوہ اور بھی بیسیوں کمرے تھے جو سیلابی پانی کی وجہ سے مسمار ہوگئے یا اندر آ جانے والی مٹی کے سبب کیچڑ میں غرق ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ بچہ تمہارا نہیں لیکن اگر تم نے اسے قبول نہ کیا تو ۔۔۔” خاتون نے اپنے شوہر کو ایسی دھمکی دے دی کہ یقین نہ آئے
خودکاری کی دریافت
تاہم اس مقبرے کے دریافت ہونے سے لے کر اب تک سوا سو سال سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ان زیر زمین عمارتوں کے مزید اسرار و رموز جاننے کے لئے مسلسل کھدائیاں کی جا تی رہی ہیں اور اس دوران کچھ ایسی چیزیں بھی سامنے آتی رہی ہیں جن کا پہلے کسی کو علم ہی نہیں تھا۔(جاری ہے)
نوٹ
یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں