پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پر فوری پابندی لگانے کی قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پر فوری طور پر پابندی لگانے کی قرارداد جمع کروا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے، نواز شریف کی میڈیا سے گفتگو

قرارداد کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق قرارداد (ن) لیگ کے رکن اسمبلی رانا محمد فیاض نے جمع کروائی، جس میں کہا گیا ہے کہ 24 نومبر کا حملہ بھی قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی اس جماعت کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں دی تھی۔

پابندی کا مطالبہ

"دنیا نیوز" کے مطابق قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ انتشاری ٹولے نے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کو بھی ماننے سے انکار کر کے یہ ثابت کر دیا کہ یہ جماعت کسی بھی ادارے کی عزت نہیں کرتی ہے۔ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ 24 نومبر کے ذمہ داروں اور منصوبہ سازوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اس انتشاری ٹولے کو جو کہ ایک سیاسی جماعت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے پر فی الفور پابندی عائد کی جائے تاکہ آئندہ کوئی فرد یا گروہ ایسی گھناؤنی سازش سوچنے سے بھی گریز کرے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...