حج درخواستوں کی وصولی،نامزد بینکوں کو ہفتہ اور اتوار کھلے رکھنے کا فیصلہ
حج درخواستوں کی وصولی کے لیے بینکوں کے اوقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حج درخواستوں کی وصولی کے لیے نامزد بینکوں کو ہفتہ اور اتوار (30 نومبر اور یکم دسمبر) کو کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز نے راجگال میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام بنا دی، 4 خارجی ہلاک
سٹیٹ بینک کی ہدایت
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نامزد بینکوں کو ہفتہ اور اتوار کو بینک کھلے رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق وزارت مذہبی امور کی درخواست پر عازمین حج کی آسانی کے لیے بینک دن اڑھائی بجے تک کھلے رہیں گے۔
حج درخواستوں کی آخری تاریخ
نامزد بینک 3 دسمبر تک بلاتعطل حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھیں گے۔