ہم اس ملک میں غلام ہیں، قابض قوتوں کو گریبان میں جھانکنا چاہیے، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کا اہم خطاب
سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ ہم اس ملک میں غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں، یہ ملک ہمارا ہے، 77 سال سے جو قوتیں پاکستان پر مسلط ہیں انہیں گریبان میں جھانکنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: نابینا افراد کی درخواست پر پنجاب حکومت کے افسر کی رپورٹ سمیت طلبی
سندھ کانفرنس میں تنقید
باب الاسلام سندھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا ہم لااللہ الہ پر پورا اترے ہیں، وردی پہن کر سونے کے ڈنڈے لہرا کر سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو خوبصورت وطن بناسکیں گے۔ سٹبلشمنٹ سمیت تمام مفاد پرستوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم پاکستان درست سمت میں لیکر جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کی وفد کا جلد پاکستان آمد متوقع
حقوق کی جدوجہد
قوموں کے وسائل پر قبضہ کیا جارہا ہے، حقوق سلب ہورہے ہیں، ہمارا نعرہ یہ ہی ہے کہ سندھ کے حقوق پر سندھیوں کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی اجتماع پر سندھ کی عوام پر فخر کرتا ہوں، جب بھی آواز دی، آپ نے لبیک کہا۔
خطرہ اور احتجاج
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر سندھ کے وسائل پر قبضہ کیا گیا تو تحریک اٹھے گی، ہر صوبے کے وسائل پر وہاں کے عوام کا حق ہے، یہ حق ہر کسی کو تسلیم کرنا ہوگا۔ تم نے دھاندلی کی، جے یو آی کے ساتھ ظلم کیا گیا، ہماری قومی اسمبلی میں سیٹیں کم کی گئیں، پاکستان کو انارکی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔