چین میں دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ دریافت
دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ
ہنان(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ چین میں دریافت ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری، آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان
ذخائر کا مقام اور مقدار
وسطی چین کے صوبہ ہنان میں دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔ اس میں تقریباً ایک ہزار میٹرک ٹن اعلیٰ معیار کے گولڈ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ اس دریافت کی تصدیق صوبہ ہنان کے جیولوجیکل بیورو نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: دو بھائیوں کا قتل، 30 روپے کا جھگڑا یا قتل کی منظم سازش؟ صحافی امجد بخاری نے سوال اٹھا دیا
مالیت اور بین الاقوامی موازنہ
چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق سونے کے اس ذخائر کی مالیت تقریباً 83 ارب امریکی ڈالرز سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ سونے کی اس بڑی دریافت نے جنوبی افریقہ میں ایک کان میں پائے جانے والے 930 میٹرک ٹن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ادبی و ثقافتی ترقی کے نئے باب رقم ہورہے ہیں، عوام کا اعتماد ہمارا حوصلہ ہے: عظمیٰ بخاری
تحقیقات اور مزید ذخائر
مقامی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ کان میں 2 کلومیٹر کی گہرائی میں تقریباً 300 میٹرک ٹن سونا ہونے کا معلوم ہوا ہے جبکہ یہاں زیادہ گہرائی میں مزید ذخائر ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: ڈاکٹرز نے جواب دے دیا، گھر والوں نے قبر کے لیے جگہ خرید لی، جرمنی میں مقیم پاکستانی جو واقعی موت کے منہ سے معجزانہ طور پر واپس آ گیا
معاشی اثرات
مذکورہ دریافت چین کی سونے کی صنعت کے لیے ایک بڑا سودا ہے اور اس سے چین کی معیشت کو فروغ میں مدد مل سکتی ہے۔
عالمی تناظر
مائننگ ٹیکنالوجی کے مطابق چینی سونے کے ذخائر کی دریافت سے قبل دنیا میں سونے کے سب سے بڑے ذخائر جنوبی افریقا، انڈونیشیا، روس، چلی، امریکا اور دیگر ممالک میں موجود ہیں۔








