وی پی این استعمال کرنے والے صارفین کیلئے اہم خبر

تاریخ میں توسیع کا امکان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کروانے کی 30 نومبر کی ڈیڈلائن میں توسیع کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے ہم پر کارکنوں کا بہت پریشر ہے، بیرسٹر گوہر
پی ٹی اے کی درخواست
اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وزارت داخلہ سے تاریخ بڑھانے کی درخواست کر دی ہے۔ وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ بڑھانے کا اختیار وزارت داخلہ کا ہے، جبکہ ڈیڈلائن قریب آنے کے باعث یومیہ 200 سے زائد وی پی اینز کی رجسٹریشن کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عرب ممالک شام میں پرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
مشاورت کا عمل
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے وی پی این رجسٹریشن پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہے، جنہوں نے رجسٹریشن کا طریقہ کار آسان بنانے اور تاریخ بڑھانے کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے شہری کا بیٹا برما میں غیر قانونی حراست اور تشدد کا شکار ، ایف آئی اے سے فوری مدد کی اپیل
غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش
واضح رہے کہ پی ٹی اے نے یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا اعلان کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ اپنے صارفین سے کس اہم فیچر کیلئے معاوضہ لے گا؟
وی پی این کا تعارف
وی پی این ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کا مخفف ہے، اور یہ ایک ایسے نیٹ ورک کا نام ہے جو صارفین کو پوشیدہ طور پر براؤزنگ کی اجازت دیتا ہے۔
وی پی این کا استعمال
ایسے تمام ممالک جہاں پر انٹرنیٹ صارفین کی سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی ممکن نہیں ہوتی، وہاں پر وی پی این کی مدد سے صارفین اپنا مقام تبدیل کرکے ان سوشل میڈیا سائٹس کو استعمال کرسکتے ہیں۔