عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کے دوران انٹرنیٹ سست ہونے پر عدالت برہم

اسلام آباد ہائی کورٹ کا انصاف میں رکاوٹ کا اظہار

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کے دوران انٹرنیٹ کی سست روی پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کی مشکلات

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق دوران سماعت، ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو اسمتھ ویڈیو لنک پر آئے تو آواز سنائی ہی نہیں دی، جس پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کلائیو سمتھ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ سلو ہے، آپ کی آواز نہیں آرہی۔

عدالتی ریمارکس اور پی ٹی اے کی تنقید

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے اہم ریمارکس دیے کہ اب کیا پی ٹی اے کو نوٹس کر دوں کہ عدالت میں بھی انٹرنیٹ صحیح کام نہیں کر رہا؟ کیا پی ٹی اے بتائے گا کہ موبائل فون کے بعد اب انٹرنیٹ بھی بند کیا گیا ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب، آپ کچھ کہیں گے کہ انٹرنیٹ کیوں سست روی کا شکار ہے؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی وضاحت

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ موبائل انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے جبکہ دیگر انٹرنیٹ کا مسئلہ نہیں ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ چلیں چیئرمین پی ٹی اے کچھ لکھ دیں گے نا کہ کیا مسئلہ ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...