پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی سے کتنے پیسے ملیں گے ؟ پتا چل گیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا اہم اجلاس

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے متعلق آج آئی سی سی کا اہم اجلاس ہو گا جس میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم نے چور دروازے سے اقتدار میں آنے کا راستہ بند کردیا: رانا ثناءاللہ

پی سی بی کو مالی فوائد

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے حقوق کے 60 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ پاکستان کو ٹورنامنٹ کی انشورنس کرانے کے لیے انشورنس کمپنی کو بھی 12 سے 13 لاکھ ڈالرز بطور پریمیئم ادا کرنے ہوں گے۔ اس کے علاوہ، پاکستان کو گیٹ منی اور ہاسپیٹلیٹی سے مزید ڈالرز ملیں گے۔ انشورنس کی رقم نکال کر تقریباً 60 لاکھ ڈالرز حاصل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کارکردگی کو دیکھا جاتا تو پی ٹی آئی کو ووٹ نہ ملتا، شیر افضل مروت

آئی سی سی کی آمدنی کی تقسیم

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اپنی آمدنی سے ہر سال پاکستان کو 13 ملین ڈالر کی 2 قسطیں جنوری اور جولائی میں فراہم کرتی ہے۔ جبکہ اس کے برعکس بھارت کو آئی سی سی کی آمدنی کا 38 فیصد سالانہ شیئر یعنی 90 سے 95 ملین ڈالرز ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج میں توڑ پھوڑ: پولیس کا عمران خان کو نامزد مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

محسن نقوی کی دبئی میں اہم ملاقاتیں

دوسری جانب ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کے لیے فیصلہ کن میٹنگ سے چند گھنٹے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی جمعرات سے ہنگامی طور پر دبئی میں موجود تھے، جہاں انہوں نے آئی سی سی کے سی ای او جیف ایلا ڈائز اور اعلیٰ حکام سے اہم مذاکرات کر کے پاکستان کے ٹھوس مؤقف سے آگاہ کیا۔

ہائی برڈ ماڈل کا مؤقف

پی سی بی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ محسن نقوی نے دبئی میں ہونے والی میٹنگ میں پاکستان کا موقف آئی سی سی پر واضح کر دیا ہے کہ ہمیں حکومت نے ہائی برڈ ماڈل سے منع کر دیا ہے، اس لیے بھارت کو پاکستان آنے پڑے گا۔ اگر آئی سی سی کو بات آگے بڑھانی ہے تو کرکٹ اور رکن ملکوں کے بہتر مفاد میں نئی تجویز لائیں۔ پاکستان سے میٹنگ میں ہائی برڈ ماڈل کی تجویز پر بات کرنا وقت کا ضیاع ہوگا۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...