غیر ملکی شہریوں کی پاکستانی سیاسی اجتماعات میں شرکت مکمل طور پر غیرقانونی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کی غیر موجودگی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معاہدہ کی خلاف ورزی: پی ایچ اے نے کثیر المنزلہ عمارت مسمار کر دی

پاکستان کا موقف

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان متعدد مواقع پر کہہ چکا ہے کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات ہزاروں متاثرہ خاندانوں کے خلاف ہے۔ حکومت پاکستان کے ٹی ٹی پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔ تمام ہمسائیوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ ایک ملک کے ساتھ زیادہ بہتر تعلقات کا مطلب یہ نہیں کہ دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سموگ کے خاتمے کے اقدامات ، عوامی رائے جاننے کیلئے سروے ، عوام نے کس شخصیت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا ؟ جانیے

اسرائیل اور ایران کی صورتحال

ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی قیادت کی جانب سے ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے خلاف بیان یا کسی اور بیان پر ہم تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھتے۔ پاکستان غزہ میں نسل کشی کی مذمت کرتا ہے۔ لبنان کی خودمختاری کی حمایت اور وہاں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا

افغان شہریوں کی گرفتاری

دفترخارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ نے احتجاج کے دوران افغان شہری گرفتار کیے۔ غیر ملکی شہریوں کی پاکستانی سیاسی اجتماعات میں شرکت مکمل طور پر غیرقانونی ہے۔ تمام غیرملکیوں سے کہیں گے کہ پاکستان کے سیاسی معاملات سے دور رہیں۔ گرفتار افغان شہریوں کی تفصیلات وزارت داخلہ جاری کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کی بڑی آئل ریفائنری پارکو 40 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی صورتحال

پاکستانیوں پر متحدہ عرب امارات کے سفر پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ متحدہ عرب امارات میں کتنے پاکستانی قید ہیں۔ بیلاروس کے صدر کے دورے کے دوران اکانومی، کنیکٹوٹی، بزنس فورم ایکسچینجز، کسٹم اور کئی دیگر امور پر معاہدے ہوئے۔

اسحاق ڈار کا دورہ ایران

ترجمان نے کہا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 اور 3 دسمبر کو ایران کا دورہ کریں گے۔ دورے میں ای سی اور فریم ورک کے تحت تعاون بڑھانے پر بات کی جائے گی۔ ای سی او کلین انرجی چارٹر پر دستخط کئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور امن کی بات کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...