عمران خان سے وکلا کی ملاقات کے لیے عدالت کی جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت

عمران خان کے وکلا کی ملاقات کی اجازت
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا کی ملاقات کے لیے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں، سعودی ولی عہد
عدالتی احکامات کا پس منظر
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا کی ملاقات کے معاملے میں انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں کے باقاعدہ آغاز کا فیصلہ، پہلی تقریب کس شہر میں ہو گی؟ جانیے
وکلا کی درخواست پر کارروائی
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان سے ملاقات کے لیے درخواست دی تھی۔عدالتی ہدایت کے بعد بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری عدالتی احکامات لے کر اڈیالہ جیل روانہ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، معروف پاکستانی ٹینس پلیئر اعصام الحق نے اہم بیان جاری کر دیا
ملاقات کے احکامات
انسداد دہشت گردی عدالت نے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک، غلام حسنین سنبل اور راجا متین کی ملاقات کے لیے احکامات جاری کیے۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق ملزم اس وقت عدالتی تحویل میں نہیں، راولپنڈی پولیس کی تحویل میں ہے۔ وکلا ملزم کا حالیہ جسمانی ریمانڈ چیلنج کرنا چاہتے ہیں، تفتیشی افسر سے ملاقات کروائی جائے۔
مزید ہدایات
عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار مقدمہ کے تفتیشی آفیسر سے رابطہ کریں اور سپرنٹنڈنٹ جیل وکلا کو تھانہ نیو ٹاؤن کے مقدمے کے تفتیشی افسر تک رسائی دے۔