اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم قطر سے گرفتار
ملزم کی گرفتاری
راولپنڈی/ اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو قطر سے گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کو گناہوں کی معافی کا ذریعہ نہ بنائیں، اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی
ملزم کی شناخت
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت غلام مصطفیٰ کے نام سے ہوئی جس کو قطر سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں غیر معمولی گرم اکتوبر: نئی سردیوں کی کلیکشن تو آ گئی لیکن سردی کا انتظار ہے
قانونی کارروائی
گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا جس کے خلاف رواں سال اقدام قتل کی دفعات کے تحت تھانہ گھکڑ منڈی گجرانوالہ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کا رات گئے دھاوا، متعدد افراد گرفتار، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا ختم
بیرون ملک فرار
ملزم سنگین جرائم کر کے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا تاہم ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کالا سانپ افتخار چوہدری والی عدلیہ ہے، کچھ ترامیم سو فی صد اتفاق رائے سے منظور کی گئی ہیں: بلاول بھٹو زرداری
حوالگی کا عمل
بعد ازاں، ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔
ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول قطر کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔
ایف آئی اے کی کوششیں
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔








