انڈیا میں رواں برس مسافر جہازوں اور ایئرپورٹس پر بم کی موجودگی کی 999 جھوٹی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ملک کے ڈپٹی وزیر برائے سول ایوی ایشن مرلیدھر موحُل نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ گذشتہ برس 2023 میں بھی اس طرح کی جھوٹی اطلاعات آتی رہی ہیں لیکن اس برس ایسی اطلاعات کی تعداد میں 10 گُنا اضافہ ہوا ہے۔

صرف رواں برس اکتوبر کے مہینے میں انڈین مسافر جہازوں اور ایئرپورٹس پر بم کی موجودگی کی 500 سے زیادہ جھوٹی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ان جھوٹی اطلاعات اور افواہوں کے سبب نہ صرف پروازیں تاخیر کا شکار ہوتی ہیں بلکہ اکثر پورا فلائٹ آپریشن ہی معطل ہوجاتا ہے۔

ڈپٹی وزیر برائے سول ایوی ایشن مرلیدھر کا مزید کہنا تھا کہ ایسی تمام حالیہ اطلاعات جھوٹی تھیں اور اس دوران ’کسی بھی ایئرپورٹ یا جہاز کو کوئی حقیقی خطرہ لاحق نہیں ہوا۔‘

ان کے مطابق ایسی جھوٹی اطلاعات دینے اور افواہیں پھیلانے پر پولیس نے 256 شکایات درج کی ہیں اور 12 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

شہری ہوا بازی کی وزارت ایئر لائنز میں جھوٹی بم کی دھمکیوں کے واقعات کو روکنے کے لیے سخت اصولوں کو نافذ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ وہ اس کے لیے مجرموں کو نو فلائائی لسٹ میں شامل کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔

سنہ 2014 اور 2017 کے درمیان ایئرپورٹس پر موصول ہونے والی بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاعات کی تعداد 120 تھی اور یہ تمام افواہیں دہلی اور ممبئی کے ایئرپورٹس کے حوالے سے پھیلائی گئیں تھیں۔

اکتوبر میں ان جھوٹی اطلاعات اور افواہوں کے سبب ملک بھر میں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی تھیں اور کچھ پروازوں کے روٹس بھی تبدیل کیے گئے تھے۔

ان اطلاعات کے سبب غیرملکی ایئرپورٹس پر بھی متعدد اداروں کو متحرک ہونا پڑا تھا۔ گذشتہ مہینے ایئر انڈیا ایکسپریس کے ایک مسافر جہاز میں بم کی جھوٹی اطلاع کے بعد سنگاپور کی فضائیہ کو اپنے دو لڑاکا جہازوں کو متحرک کرنا پڑا تھا۔

اکتوبر میں ہی نئی دہلی سے شکاگو جانے والی ایئر انڈیا کی ایک فلائٹ کے حوالے سے ایسی ہی افواہ پھیلائی گئی جس کے سبب اس جہاز کو کینیڈا کے ایک سُنسان ایئرپورٹ پر اُتار لیا گیا تھا۔

انڈیا کی وزارت برائے سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے فلائٹ آپریشن کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات لیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...