اسلام آباد میں جو کچھ ہوا ٹھیک نہیں تھا، پی ٹی آئی میں سب دہشت گرد نہیں: حسن مرتضیٰ

حسن مرتضیٰ کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں سب دہشت گرد نہیں، حکومت کا فرض ہے کہ انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کی کوشش کرے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹماٹر اور پیاز کی کاشت میں اضافے کیلئے میکانائزڈ فارمنگ کا اعلان
فتنہ اور انتشار کا تذکرہ
حسن مرتضیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فتنے کے زوال میں کسی کا ہاتھ نہیں بلکہ اس پارٹی کا اپنا ہاتھ ہے۔ ہم نے ضیاء مارشل لاء دیکھا لیکن کبھی اداروں کی بات نہیں کی، ہم آج بھی کہتے ہیں کہ جنرل ضیاء جمہوریت دشمن تھے۔ پیپلز پارٹی آج بھی اپنے نظریات پر کھڑی ہے۔ 27 دسمبر پیپلز پارٹی کے لیے سیاہ ترین دن ہے، ملک میں موجود فتنہ اور انتشار زوال پذیر ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 24ہزار 400 لوکل زکوٰۃ کمیٹیوں کو مستحقین کی سکریننگ میں استعمال کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد کے واقعات پر تنقید
"جنگ" کے مطابق اُنہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اسلام آباد میں جو کچھ ہوا ٹھیک نہیں تھا، ایک وزیرِ اعلیٰ، ایک مجرم کو چھڑوانے کے لیے وفاق پر چڑھائی کرتے ہیں۔
پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ 30 نومبر کو بھرپور طریقے سے پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس منایا جائے گا، ہم پارٹی کو پنجاب میں مضبوط کریں گے۔