پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کاحامی رہا ہے، رہے گا:مریم نواز

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پیغام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ظلم و زیادتی کے شکار فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ عالمی برادری کو نہتے فلسطینیوں، بچوں اور خواتین کے قتل عام پر جاگنا ہوگا۔ فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹانک میں پولیس وین پر حملہ، 2 اہلکار جاں بحق، 3 شدید زخمی

پاکستان کا فلسطینی عوام کے ساتھ ساتھ کھڑا ہونا

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری فلسطینیوں کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہے۔ پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کا حامی رہا ہے، اور رہے گا۔

قائداعظم کے اصولی مؤقف کی عکاسی

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی فلسطین پر پالیسی قائداعظم محمد علی جناحؒ کے اصولی مؤقف کی عکاسی ہے۔ پاکستانی ہمیشہ فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ فلسطینیوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی اور آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوں گے۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ فلسطینی عوام کو غاصب اسرائیل کے ظلم و بربریت سے نجات عطا فرمائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...