پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی ایک اور قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع
پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف پر پابندی کی قرار داد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی ایک اور قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جب کارگل جنگ میں ہمارے سپاہی مر رہے تھے، تب بھی ہم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے تھے تو اب ایسا کیوں ؟سابق بھارتی وزیر ششی تھرور
قرارداد کی تفصیلات
تحریک انصاف پر پابندی کی قرار داد مسلم لیگ ن کی ایم پی اے عظمی کارداد کی جانب سے جمع کروائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایک مخصوص سیاسی پارٹی کی ملک بھر میں افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیدھی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ: خیبرپختونخوا ہاؤس پر اچانک حملہ!
تشدد اور افراتفری کے واقعات
پی ٹی آئی نے پر تشدد احتجاج سے ملک بھر میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا، پی ٹی آئی نے پولیس اہلکاروں کو شدید زخمی کیا، کےپی کے وزیراعلیٰ نے دو بار وفاق پر لشکر کشی کی۔ وفاق پر چڑھائی میں سرکاری ملازمین، اسلحہ، ٹیئر گیس اور سرکاری مشینری استعمال ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر بھارتی جارحیت پر جاپان نے اہم بیان جاری کردیا
مزید الزامات
قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اس انتشار پسند ٹولے نے گاڑی سے روند کر رینجر کے جوان شہید کیے، دو پولیس کانسٹیبل بھی شہید کردیئے گئے۔ ایک دفعہ 9 مئی والے حالات پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی، ایک دفعہ پھر عوام کو ورغلا کر اداروں کے خلاف کھڑا کیا اور حملے کے لیے اکسایا، ان شرپسندوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کو ہوا میں اڑا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے
معاشی اثرات
متن کے مطابق سٹاک ایکسچینج اس کریش کی وجہ سے چار سو پوائنٹ گر گئی۔ بیلاروس کا وفد ہو یا شنگھائی کانفرنس، اس فتنہ انگیز پارٹی نے ہر موقع پر پاکستان کو بدنام کیا۔ ایف ڈی آئی کی راہ میں رخنے ڈالنے کی مذموم کوشش کی۔ پاکستان اب مزید اس شرانگیزی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
حکومت سے مطالبہ
یہ ایوان وفاقی حکومت سے تحریک انصاف پر فوری پابندی کا مطالبہ کرتا ہے۔








