پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی ایک اور قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف پر پابندی کی قرار داد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی ایک اور قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس کیلئے کسی کو ہراساں نہیں کیا جائے گا: وفاقی وزیر خزانہ
قرارداد کی تفصیلات
تحریک انصاف پر پابندی کی قرار داد مسلم لیگ ن کی ایم پی اے عظمی کارداد کی جانب سے جمع کروائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایک مخصوص سیاسی پارٹی کی ملک بھر میں افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جیل ریفارمز ایجنڈا پر بڑی پیش رفت
تشدد اور افراتفری کے واقعات
پی ٹی آئی نے پر تشدد احتجاج سے ملک بھر میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا، پی ٹی آئی نے پولیس اہلکاروں کو شدید زخمی کیا، کےپی کے وزیراعلیٰ نے دو بار وفاق پر لشکر کشی کی۔ وفاق پر چڑھائی میں سرکاری ملازمین، اسلحہ، ٹیئر گیس اور سرکاری مشینری استعمال ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں ‘ہوا میں چلنے والی ٹرین’، دیکھنے والے حیران رہ جائیں، ویڈیو
مزید الزامات
قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اس انتشار پسند ٹولے نے گاڑی سے روند کر رینجر کے جوان شہید کیے، دو پولیس کانسٹیبل بھی شہید کردیئے گئے۔ ایک دفعہ 9 مئی والے حالات پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی، ایک دفعہ پھر عوام کو ورغلا کر اداروں کے خلاف کھڑا کیا اور حملے کے لیے اکسایا، ان شرپسندوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کو ہوا میں اڑا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شرمساری پر مبنی یہ بیہودہ اور نقصان دہ سلسلے دار چکر ان تمام شناختوں اور علامتوں پر لاگو ہوتا ہے جن کے باعث آپ اپنی شخصیت کو بے وقعت اور حقیر سمجھتے ہیں
معاشی اثرات
متن کے مطابق سٹاک ایکسچینج اس کریش کی وجہ سے چار سو پوائنٹ گر گئی۔ بیلاروس کا وفد ہو یا شنگھائی کانفرنس، اس فتنہ انگیز پارٹی نے ہر موقع پر پاکستان کو بدنام کیا۔ ایف ڈی آئی کی راہ میں رخنے ڈالنے کی مذموم کوشش کی۔ پاکستان اب مزید اس شرانگیزی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
حکومت سے مطالبہ
یہ ایوان وفاقی حکومت سے تحریک انصاف پر فوری پابندی کا مطالبہ کرتا ہے۔