یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری، پی آئی اے پر عائد پابندی ختم

یورپی ایئرسیفٹی ایجنسی کی پابندی کا خاتمہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی ایئرسیفٹی ایجنسی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) پر عائد پابندی ختم کردی۔

یہ بھی پڑھیں: کون سا مشہور اداکار انوشکا سے محبت کرتا تھا؟ کرن جوہر کے انکشاف پر اداکارہ کی حیرانی

پی آئی اے کی انتظامیہ کا بیان

ترجمان پی آئی اے نے بیان میں کہا کہ یورپی ایئرسیفٹی ایجنسی کی جانب سے پاکستانی ایئرلائنز سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ ہوگیا ہے اور یہ پاکستان کی ہوابازی کی صنعت کے لیے اہم ترین خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایاسا نے اپنے مکتوب میں وزارت ہوابازی اور پی آئی اے انتظامیہ کو باضابطہ آگاہ کردیا ہے، ان کی جانب سے پی آئی اے کی ٹیم اور انتظامیہ کو ان کے سخت ترین اسٹینڈرڈز پر پورے اترنے پر مبارک باد دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے مسئلے پر کنفیوزڈ ہیں ، کس سے مذاکرات کریں۔۔۔ ؟سہیل وڑائچ نے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی بیان کر دی

پابندی کا پس منظر

سی ای او پی آئی اے کی جانب سے اس تاریخی موقع پر وزارت ہوابازی، سول ایوی ایشن اتھارٹی، پی آئی اے ٹیم اور پوری ہوابازی کی صنعت کو ان کے بھرپور تعاون پر مبارک باد پیش کی گئی۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے بیان میں کہا کہ پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے اور یہ ایک یادگار موقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آدھی رات کے وقت پٹاخوں کے پھٹنے سے پورا ہاسٹل گونجتا، بچے گونج سے جاگ اٹھتے، پریشان ہوتے تھے لیکن کوئی سراغ نہ لگا سکا کہ یہ دھماکے کون کرتا تھا

تاریخی دن کا اعلان

انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے، یہ کامیابی وزارت ہوابازی اور سول ایوی ایشن کی جانب سے سیفٹی معیارات یقینی بنانے کی بدولت ملی ہے اور پاکستانی ایئرلائنز پر عائد معطلی اٹھا لی گئی ہے۔ یاد رہے کہ یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی نے ساڑھے چار سال قبل پی آئی اے پر پابندی عائد کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: یمنیٰ زیدی نے ’’قرضِ جاں‘‘ میں ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیا؟ بڑا دعویٰ

قومی ائیرلائن کی بحالی

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ اس پابندی کے خاتمے کے بعد پوری قوم اب یورپی سیکٹرز پر دوبارہ اپنی قومی ائیرلائن پر براہ راست سفر کر سکتی ہے۔ پابندی کا اٹھ جانا پی آئی اے کے فضائی حفاظتی ضابطوں پر کاربند رہنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اسکینڈل کا اثر

یاد رہے کہ جولائی 2020 میں اس وقت کے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی جانب سے پارلیمنٹ میں پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے انکشاف اور مشکوک لائسنس کا اسکینڈل سامنے آنے پر یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ رواں ماہ کے اوائل میں حکام نے توقع ظاہر کی تھی کہ یورپی ممالک میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کی بحالی ہوجائے گی۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...