دورہ پاکستان پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو سیکیورٹی تحفظات ہیں، بھارتی وزارت خارجہ
بھارتی وزارت خارجہ کا بیان
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بیان دیا ہے کہ سیکیورٹی تحفظات ہیں۔ نئی دہلی سے جاری بیان میں ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے دورے پر بی سی سی آئی کا جو بیان ہے وہ دیکھیں۔
آئی سی سی چیمپنئز ٹرافی اجلاس
دوسری طرف، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپنئز ٹرافی کےلیے مستقبل پر غور کےلیے بلایا گیا اجلاس 15 منٹ بعد ہی ملتوی کردیا گیا۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور بھارت آئی سی سی کے ساتھ مل کر ایونٹ کےلیے ایک قابل قبول آپشن تلاش کریں گے۔